لکھنؤ،12؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مختلف اکھاڑوں سے متعلق مہنتوں نے آج اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کر کے سال 2019میں الہٰ آبادمیں ہونے والے کمبھ میلے کی تیاریوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاہے۔ایودھیا کے نرواہی اکھاڑے کے مہنت دھرم داس نے کو بتایا کہ مہنتوں نے وزیراعلیٰ سے گزارش کی کہ اب تک جن اکھاڑوں کو ارددھ کمبھ میلے احاطے میں جگہ نہیں مل پاتی تھی، انہیں ریاستی حکومت جگہ فراہم کرے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ یوگی سے میلے علاقے میں پینے کے پانی کی مناسب بندوبست اور میلے کے دوران گنگا میں پانی کی کافی دستیابی یقینی کرانے کی گزارش بھی کی گئی ہے۔دھرمداس نے بتایاکہ تمام مہنتوں نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ وہ گنگا دریاکی صفائی کے کام میں حکومت کو مکمل تعاون دینے کے خواہش مندہیں۔حال میں بہت باباؤ کوفرضی اعلان کیے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر مہنت نے کہا کہ ان لوگوں کوباباکہنابالکل غلط ہے۔اصل میں، وہ گھریلو طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں اپنے گھرپرتوجہ دینی چاہیے۔